مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ:پاکستان نے بھارتی حکومت اور میڈیا کے الزامات کو مسترد کردیا
میاں محمد ندیم پیر 12 فروری 2018 11:58
(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے بیان میں مقبوضہ کشمیر کے سنجوان کیمپ پر حملے سے متعلق بھارتی میڈیا اور حکام کے بیانات پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے سنجوان کیمپ پر حملے سے متعلق الزامات کو مسترد کرتا ہے، بھارتی حکام ہمیشہ تحقیقات سے پہلے غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں،عالمی برادری بھارت کی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم کا نوٹس لے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں، اغواءاور تشدد میں ملوث ہے اور کشمیری مظالم کے باوجود حق خودارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کرے اور کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری پر اشتعال انگیزیوں سے باز رہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے سنجوان میں بھارتی فوجی کمیپ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک جب کہ کئی زخمی ہوگئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بقا کا خطرہ ہوا تو ایرانی جوہری عسکری نظریہ بدل جائے گا، کمال خرازی
-
لاہور ایئرپورٹ پر آتشزدگی،ایئرپورٹ بند رکھنے کادورانیہ رات 10 بجے تک کر دیا گیا
-
9 مئی کے واقعہ کا احتساب ہونا چاہیے، قوم کو پتا لگنا چاہیے کہ اسپانسرز کون تھے،خواجہ آصف
-
پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہے،محسن نقوی
-
غزہ کی جنگ: امریکی بموں سے فلسطینی ہلاکتیں ہوئیں، بائیڈن
-
چیئرمین ایف بی آر کو زیر التواءٹیکس مقدمات پر اٹارنی جنرل آفس نے تجاویز ارسال کر دیں
-
ہمارا معاشرہ ٹرانس جینڈر افراد کے ساتھ کیا سلوک روا رکھتا ہے؟
-
پاکستان کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت، مقبوضہ فلسطینی علاقے میں بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
-
چینی کمپنیاں پاکستان میں پاور سیکٹر کو درپیش ٹرانسمیشن نقصانات بارے تکنیکی اور اختراعی اقدامات لینے میں مدد فراہم کریں،احسن اقبال
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کیخلاف سوشل میڈیا مہم، توہین عدالت کی کارروائی کیلئے کیس سماعت کیلئے مقرر
-
ای ڈاٹ کو کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.