X
UrduPoint

وزیر داخلہ احسن اقبال کی کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی شدید مذمت ، واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر لواحقین سے اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

بدھ کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیںکر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ملک کی سلامتی کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں