X
UrduPoint

پی ایس ایل سیزن تھری کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت (کل)سے شروع ہوگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کل ( جمعرات) سے شروع ہوگی جبکہ فائنل کے لئے ٹکٹ یکم مارچ کو فروخت کے لئے پیش کیے جائیں گے۔۔

پی ایس ایل تھری کے لاہور میں ہونے والے 2 پلے آف میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج 15فروری سے شروع ہوگی جبکہ کراچی میں شیڈول فائنل کے لئے ٹکٹ یکم مارچ کو فروخت کے لئے پیش کیے جائیں گے۔ ٹکٹوں کی قیمت کا تعین بعد میں کیا جائے گا تاہم امکان یہی ہے کہ گزشتہ ایونٹ کی نسبت اس بار نرخ کم رکھے جائیں گے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کا آغاز 22 فروری کو ہوگا، دبئی میں ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہو گی، ایونٹ کے زیادہ تر میچز دبئی اور شارجہ میں ہوں گے جبکہ آخری 2 پلے آف میچز لاہور اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں