Hasan Abdal - Urdu News

حسن ابدال ۔ متعلقہ خبریں

Hasan Abdal
حسن ابدال، ضلع اٹک،پاکستان کے صوبہ پنجاب کی شمالی سرحد کے قریب واقع ایک تاریخی شہر ہے۔ یہ جی ٹی روڈ پر شاھراہ قراقرم کے شروع پر واقع ھے ۔ راولپنڈی سےلگ بھگ ۴۰ کلومیٹر شمال مغرب میں واقع اس قصبے کی موجودہ آبادی ۵۰،۰۰۰ سے زیادہ ھے ۔ حسن ابدال اپنے خوبصورت تاریخی مقامات اور سکھ مذہب کی ایک اہم عبادت گاہ گردوارہ پنجہ صاحب کی وجہ سے مشہور ہے۔ ہر سال دنیا کے مختلف حصوں سے ہزاروں سکھ زاٰئرین بیساکھی کے میلہ پر گردوارہ پنجہ صاحب پر حاضر ہو کر اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے ھیں ۔ دوسرے تاریخی مقامات میں مقبرہ لالہ رخ کے نام سے مشہور مغلیہ دور کا ایک مقبرہ اور بابا حسن ابدال کا حجرہ شامل ھیں ۔ مقبرہ لالہ رخ کے نام سے مشہور تاریخی مقام چوکور احاطے میں واقع ایک قبر اور مچھلیوں والے تازہ پانی کے ایک چشمے پر مشتمل ھے ۔ شہر حسن ابدال ایک پہاڑی کے دامن میں آباد ھے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس پہاڑی کی سب سے بلند چوٹی پر بابا ولی قندہاری نام کے ایک ولی اللہ کا مقام قیام ہے ۔ تاریخی حوالوں کے مطابق انہی ولی اللہ کا اصلی نام بابا حسن ابدال ہے اور قصبے کا نام بھی انہی کے نام سے ماخوذ ہے
حسن ابدال کی مزید خبریں‎

Read Urdu News about Hasan Abdal City. Breaking news, daily photos, articles, picture galleries and columns about your city Hasan Abdal. Complete in depth overview of Hasan Abdal. Stay up to date with all local news and national news of Hasan Abdal city

حسن ابدال شہر کی تمام خبریں۔ پڑھئیے حسن ابدال کی تازہ ترین خبریں، دیکھئے تصاویر، ویڈیوز، کالم اور مضامین۔ رہئیے اپنے شہر حسن ابدال کی ہر خبر سے با خبر۔ صرف اردو پوائنٹ کے ہمراہ