Articles on Manmohan Singh

منموہن سنگھ کے بارے میں مضامین

Manmohan Singh

ہندوستانی سیاستدان۔ موجودہ وزیر اعظم۔ منموہن سنگھ کی پیدائش چھبیس ستمبر 1932 کو پاکستانی پنجاب کے گاہ میں ہوئی تھی۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کے بعد برطانیہ کی ممتاز آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹیوں سے علم معاشیات کی تعلیم حاصل کی۔ وہ بھارتیہ ریژرو بینک کے گورنر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے آئی- ایم -ایف اور اے ڈی بی کے لیے بھی کام کیا۔ وہ 1991 میں آسام سے راجیہ سبھا کے رکن بنے اور نرسمہا راؤ حکومت میں وزیرخزانہ بنے۔ سن 1999 میں من موہن سنگھ نے لوک سبھا انتخاب لڑے لیکن ہار گۓ۔ سن 2004 میں کانگریس پارٹی کے اتحاد کو جب حکومت بنانے کا موقع ملا تو پارٹی سربراہ سونیا گاندھی نے وزیر اعظم کا منصب قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کی رائے سے من موہن سنگھ وزیر اعظم بنے۔۔ 2009 میں ہونے والے انتخابات میں کانگرس اور اس کی اتحادیوں کو انتخابات میں فتح ہوئی۔ اس طرح من موہن سنگھ دوسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئے۔انہیں ملک میں معاشی بہتری کا روح رواں مانا جاتا ہے۔ ان کا شمار کانگریس صدر سونیا گاندھی کے معتمدوں میں ہوتا ہے۔

Read Latest articles about Manmohan Singh, Full coverage on Manmohan Singh with the exclusive articles & features written by top writers in Urdu. Latest News, photos and columns about Manmohan Singh.

منموہن سنگھ کے بارے میں تازہ ترین اور بہترین مضامین پڑھئیے، مشہور رائٹرز کے لکھے گئے مضامین، منموہن سنگھ کے بارے میں خبریں، تصاویر اور کالم پڑھئیے۔