Articles on Nawabzada Nasrullah Khan

نوابزادہ نصر اللہ خان کے بارے میں مضامین

Nawabzada Nasrullah Khan

نوابزادہ نصراللہ خان کا تعلق ملتانی پٹھانوں کی بابر شاخ سے تھا اور ان کے آباؤ اجداد اٹھارویں صدی میں مظفر گڑھ کے علاقہ میں آباد ہوۓ تھے۔ مظفرگڑھ سے تقریبا بیس کلومیٹر دور خان گڑھ کے علاقہ میں نوابزادہ کا آبائی گھر اور زرعی زمین واقع ہے۔ متحدہ ہندوستان میں انگریز حکومت نے نوابزادہ نصراللہ کے والد سیف اللہ کو انیس سو دس میں نواب کے خطاب سے نوازا اور گیارہ گاؤں الاٹ کیے تھے۔ نوابزادہ نصراللہ خان نے اپنی خاندانی روایت سے انحراف کرتے ہوۓ حکومت سے تعاون کے بجاۓ اقتدار کی مخالفت کی سیاست کا آغاز کیا۔ انھو ں نے انیس و تینتیس میں طالب علم کی حیثیت سے ہی سیاست میں حصہ لینا شروع کردیا تھا اور اپنے خاندان کے بزرگوں کے برعکس حکمران جماعت یونینسٹ پارٹی میں شامل ہونے کی بجاۓ مسلمانوں کی شدت پسند جماعت مجلس احرار میں شمولیت کی۔ احرار کا نصب العین انگریزوں کا برصغیر سے انخلاء تھا۔

Read Latest articles about Nawabzada Nasrullah Khan, Full coverage on Nawabzada Nasrullah Khan with the exclusive articles & features written by top writers in Urdu. Latest News, photos and columns about Nawabzada Nasrullah Khan.

نوابزادہ نصر اللہ خان کے بارے میں تازہ ترین اور بہترین مضامین پڑھئیے، مشہور رائٹرز کے لکھے گئے مضامین، نوابزادہ نصر اللہ خان کے بارے میں خبریں، تصاویر اور کالم پڑھئیے۔