Columns about Ibrahim Ismail Chundrigar

ابراہیم اسماعیل چندریگر کے بارے میں کالم

Ibrahim Ismail Chundrigar

پاکستانی سیاستدان ، ابراہیم اسماعیل چندریگر 1897ء میں احمد آباد میں پیدا ہوئے۔آپ نے ممبئی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور احمد آباد میں وکالت شروع کی۔ 1924ء میں احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے ممبر ہوئے اور 1937ء میں بمبئی اسمبلی کے رکن چنے گئے۔ اگلے سال بمبئی اسمبلی میں مسلم لیگ پارٹی کے ڈپٹی لیڈر منتخب ہوئے۔ 1940ء سے 1945ء تک بمبئی مسلم لیگ کے صدر بھی رہے۔ 1947ء میں جب مسلم لیگ برصغیر کی عارضی حکومت میں شامل ہوئی تو لیگ کے نمائندے کی حیثیت سے وزارت تجارت کا قلمدان ان کے سپرد کیا گیا۔ اسی سال جینوا میں اتحادی قوموں کی تجارتی کانفرنس میں برصغیر کی نمائندگی بھی کی۔ آزادی کے بعد پاکستان کی مرکزی کابینہ میں اگست 1947ء تا مئی 1948ء اور اگست 1955ء تا اگست 1956ء وزیر رہے۔ فروری 1950ء تا نومبر 1951ء صوبہ سرحد کے اور نومبر 1951ء تا مئی 1953ء صوبہ پنجاب کے گورنر رہے۔ آپ 17 اکتوبر 1957ء سے 16 دسمبر 1957ء تک پاکستانکے وزیراعظم رہے۔

Latest photos of Ibrahim Ismail Chundrigar and Latest news in Urdu - Full photo coverage on Ibrahim Ismail Chundrigar, watch photo galleries, pictures and new photos. Live updates of today Ibrahim Ismail Chundrigar news and full coverage. Watch videos in Youtube and dailymotion format, share the photos via Facebook, Twitter, Whatsapp etc.

ابراہیم اسماعیل چندریگر پر تازہ ترین کالم پڑھئیے ابراہیم اسماعیل چندریگر کے بارے میں لکھے گئے کالم مشہور کالم نگاروں کے قلم سے۔ پڑھئیے تفصیلی تجزیہ، مشہور تجزیہ نگاروں کے خیالات اور مشاہدات۔ صرف اردو پوائنٹ پر