
Salala Attack - Urdu News
سلالہ حملہ ۔ متعلقہ خبریں
-
حکومت کو ڈرون حملوں سمیت دیگر اہم مسائل پر پارلیمنٹ اور سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرنے ہوں گے، یوسف رضا گیلانی،ہمارے دور حکومت میں جب سلالہ کا واقعہ ہوا تو ہم نے نیٹو سپلائی سات ماہ کے لئے بند کردی تھی اور ہم نے سلالہ واقعے پر امریکہ سے معافی طلب کی تھی
اتوار 3 نومبر 2013 - -
جنرل صاحب کو اپنے نعروں پر عمل کرناچاہیے، خالی دعوؤں سے امریکی مظالم کی شکار قوم کو دلاسہ نہیں دیا جاسکتا ،آئے روز ہونے والے ڈرون حملوں میں معصوم بچوں ، خواتین اور بوڑھوں سمیت ہزاروں شہریوں کو موت کی نیند سلادیاگیا، امریکی حکم پر ہونے والے آرمی آپریشنوں میں لاکھوں لوگوں کو بے گھر کر کے در بدر کر دیا گیا، سلالہ چیک پوسٹ پر براہ راست حملے میں 24 فوجی جوان شہید کر دیئے گئے ، امریکہ نے اس درندگی پر معذرت کے دو لفظ نہیں کہے، امریکی ہیلی کاپٹر سینکڑوں کلو میٹر پاکستان کے اندر گھس کر کاروائی کرتے ہیں،ہمیں خبر نہیں ہوتی، پاکستان کے ازلی دشمن اور پاکستان پر تین جنگیں مسلط کرنے والے بھارت کے طیارے پاکستانی سرحدوں کو پامال کرتے ہوئے کئی منٹ تک پاکستان کے اندر اڑتے رہے،امیر جماعت اسلامی سید منورحسن کا آرمی چیف کے بیرونی جارحیت کو روکنے کے بیان پرردعمل کااظہار
منگل 18 جون 2013 - -
دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں ملکر احتجاجی دھرنے دینے پر اتفاق ، خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کو مینڈ یٹ ملا ہے ،مولانا فضل الر حمن کو اعترا ض ہے تو الیکشن کمیشن جا ئے ،کے پی کے میں تحر یک انصاف کے ساتھ ملکر حکومت بنانے پر اتفاق ہو چکا ہے، جماعت اسلامی، آفتاب شیر پاؤ اور آزاد امیدواروں کو 3,3وزارتیں ملیں گی، امریکہ کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہو گی اور وہ یہ سمجھ لے کہ اس خطے کے عوام غلام نہیں ہیں اور نہ ہی پورے ملک کو سلالہ بنایا جا سکتا ہے، تحریک انصاف اور ہمارے نظریات ملتے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ عام انتخابات میں کئی مقامات پر دھاندلی ہوئی ہے اور الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور جہاں ضروری ہے وہاں پر دوبارہ گنتی اور الیکشن کروائے جائیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ سے نکلے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں ہے،پیپلز پارٹی کی شکست کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے وہ دوسری بڑی پارٹی ہے، مسلم لیگ (ن) نے قوم کے ساتھ جو وعدے کئے ہیں ان کو پورا کیا جانا چاہیے، امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی عمران خان کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو
بدھ 15 مئی 2013 - -
سلالہ واقعے پر امریکہ نے سنگدلی کا مظاہرہ کیا، نیٹوسپلائی بند ہونے سے اربوں ڈالر کے نقصان کے بعد امریکہ نے پاکستان سے معافی مانگی، سلالہ حملے کے بعد پاک امر یکہ تعلقات بری طرح متاثر ہوئے، سلالہ واقعہ پاکستان کے خلاف سازش نہیں ، غلط فہمی کی بنیاد پر پیش آیا،امریکہ پاکستان سے متعلق اپنے نکتہ نظر پر نظر ثانی کرے، سلالہ حملے کے بعد پاکستانی میں قومی سطح پر امر یکہ کے خلاف نفرتوں کا اظہار کیا گیا،پاکستان میں امریکہ کے سابق سفیر کیمرون منٹر کاتقریب سے خطاب
جمعرات 14 فروری 2013 - -
لاپتہ افراد لاپتہ نہیں امریکہ کے ہاتھوں تاوان کیلئے اغواء شدہ ہیں ، کاش لاپتہ افراد کے بیٹوں کے نام ارسلان ہوتے، سلالہ کے بعدحلالہ پھر ملالہ کا ڈرامہ اسٹیج ہوا ،بغیر بال کاٹے دماغ کی سرجری دنیا کا 8 واں عجوبہ ہے ،چیف جسٹس تو کب کے بحال ہوچکے، جسٹس اب تک بحال نہیں ہوسکا ،ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد کا انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر لاپتہ افراد کے لواحقین کے زیر اہتمام نکالی جانے والی ریلی سے خطاب
پیر 10 دسمبر 2012 -
-
پاک امریکا تعلقات باہمی اعتماد ، احترام اور شفافیت پر مبنی ہونے چاہئیں،جنرل کیانی ، واضح متعین، دیرپا اور اسٹریٹجک پارٹنر شپ کے قیام میں پیشرفت ہورہی ہے، جنرل جان ایلن ،آرمی چیف اور ایساف کمانڈر کے درمیان ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں اور خطے میں سلامتی صورتحال کے استحکام ، باہمی رابطوں کو موثر بنانے اور مستقبل میں سلالہ جیسے واقعہ سے بچنے بارے تبادلہ خیال کیا گیا
جمعرات 2 اگست 2012 - -
پاکستان اور امریکہ سکیورٹی تعاون پر آمادہ ، آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل ظہیر اسلام آئندہ ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے،جنرل ظہیر اسلام ڈرون ٹیکنالوجی پاکستان کو منتقل کرنے اور ایف سولہ طیاروں کی اپ گریڈیشن کے مطالبات کریں گے،پاکستان کی عسکری قیادت تعلقات کی بحالی ، اسلام آباد سلالہ واقعہ کے بعد پاکستان سے نکالے جانے والے امریکی فوجیوں کو واپس آنے کی اجازت دینے پر تیار ہے، امریکی اخبار کی رپورٹ
اتوار 22 جولائی 2012 - -
سلالہ چیک پوسٹ کے واقعہ پر امریکی معذرت کے بعد امریکہ کو ڈرون حملوں کی اجازت دینے کا تاثر درست نہیں ، ڈرون حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں،سلالہ حملہ پر امریکی معذرت سے دونوں ممالک کے مابین مثبت بات چیت کے مواقع پیدا ہوئے ہیں، امریکہ سے اہم معاملات پر بات چیت ہونا ہے، ڈرون حملوں کی کوئی اجازت نہیں دی گئی ، امریکہ میں پاکستان کی سفیر شیری رحمن کا سی این این کو انٹرویو
منگل 10 جولائی 2012 - -
پاک امریکہ تعلقات کی مکمل بحالی میں وقت لگے گا ،نیٹو سپلائی کی بحالی سے پاک امریکہ باہمی اعتماد کی بحالی اور سمجھوتوں کا نیا دور شروع ہوا ،سپلائی کی بحالی سے دونوں ملکوں کو مشترکہ مقاصد کیلئے مل کر کام کرنے کا ایک موقع فراہم ہوا ہے، نیٹو قافلوں پر پاکستان کے اضافی محصولات وصول نہ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، رسد کی ترسیل کسی تحریری معاہدے کے نتیجے میں بحال نہیں ہوئی ، سلالہ حملے کے بعد سلسلہ جہاں ٹوٹا تھا وہیں سے پھر شروع کیا گیا ،امریکی سفارت خانے کے نائب سربراہ رچرڈ ہوگلینڈ کی صحافیوں سے بات چیت
جمعہ 6 جولائی 2012 - -
امریکہ میں بعض حلقوں کی سلالہ واقعہ پاکستان سے معافی مانگنے پراوباماانتظامیہ پرکڑی تنقید، معافی مانگنا امریکہ کے چہرے پرتھپڑ کے مترادف ہے ، سلالہ واقعہ سے امریکی مشن کوخطرہ لاحق ہوامگر حالیہ پیشرفت زیادہ نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے ،سینئرتجزیہ کارمائیکل ایس سمتھ ودیگر کاموقف
بدھ 4 جولائی 2012 - -
قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ پر امریکہ سے معافی کے مطالبے پر قائم ہیں،نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ آنکھیں بند کر کے نہیں کریں گے، عالمی برادری سے برابری کی سطح پر تعلقات کے خواہاں ہیں ،وزیر دفاع سید نوید قمرکی پی آئی اے بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت
جمعہ 29 جون 2012 -
-
نیٹوسپلائی کی بحالی ملکی مفادمیں ہے، سلالہ واقعہ پرپاکستان کے مطالبات پرکافی پیشرفت ہوئی عوامی جذبات کو مدنظر رکھا جائیگا ، افغانستان میں شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہوں پرسخت تشویش ہے‘ افغانستان اپنی سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال روکے ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف جلد افغانستان کا دورہ کریں گے، بھارتی وزیر خارجہ نے اپنے سیاسی حالات کے باعث پاکستان کا دورہ ملتوی کیا ،3 جولائی کومیں بھارت جاؤں گا ،مسئلہ کشمیر اور امن و امان سمیت تمام امورپر تبادلہ خیال ہو گا‘سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کی صحافیوں سے گفتگو
جمعرات 28 جون 2012 - -
امریکا سلالہ حملے پر معافی مانگ لے تو نیٹو سپلائی بحال ہو سکتی ہے ، شیری رحمان
جمعرات 28 جون 2012 - -
امریکہ سلالہ حملے پرمعافی مانگ لے تونیٹوسپلائی کامعاملہ جلد حل ہوسکتاہے، شکیل آفریدی کو کالعدم لشکر طیبہ کے ساتھ کام کرنے اور اس کی مدد کرنے پر سزا دی گئی ، معاملہ کو دوراندیشی سے ہینڈل کرنا چاہیے، افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں ، وہ پاکستانی فوسز پر حملے کر رہے ہیں ‘ امریکہ میں متعین پاکستانی سفیرشیری رحمان واشنگٹن میں سینیٹر مچل میک کونل اور سینیٹر رینٹ پال سے ملاقات کے دوران بات چیت ،امریکی سینیٹرز کا ڈاکٹرشکیل آفریدی کی سزاپر اظہار تشویش ، نیٹوسپلائی بحال اورحقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
جمعرات 28 جون 2012 - -
وزیراعظم کی اندرون وبیرون ملک موجود ناراض بلوچ قیادت کو مذاکرات کی دعوت ،حکومت بلوچستان کے قابل قبول حل کیلئے تیارہے، امریکہ سلالہ حملہ پر غیر مشروط معافی مانگے، توانائی بحران کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ،ملک و قوم کی خدمت کیلئے تمام سیاسی جماعتیں تعاون کریں، بھارت کیساتھ تمام متنازع امور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں ، زرعی شعبہ کی ترقی میں بجلی کی قلت کا مسئلہ آڑے نہیں آنے دیا جائے گا، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا اپنی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب
منگل 26 جون 2012 - -
امریکا سلالہ حملے پر پاکستان سے غیر مشروط معافی مانگے ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف
منگل 26 جون 2012 - -
امریکی ہٹ دھرمی، امریکہ نے ایک مرتبہ پھر سلالہ حملہ پر معافی کا امکان مستر د ،سلالہ حملے پر پاکستان سے معافی نہیں مانگیں گے، واقعہ پر کیا گیا اظہار افسوس کافی ہے،پاکستان سے نیٹو سپلائی کھولنے کے لئے جاری مذاکرات جلد کامیاب ہو جائیں گے، امریکی وزیردفاع
جمعہ 22 جون 2012 - -
سلالہ حملے پر پاکستان سے معافی نہیں مانگیں گے ، امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا
جمعہ 22 جون 2012 - -
پاکستان نے امریکا سے سلالہ حملے پر غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا
جمعرات 14 جون 2012 - -
سلالہ چیک پوسٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، پینٹاگون
بدھ 13 جون 2012 -
Latest News about Salala Attack in Urdu - Live updates including today breaking news, latest news, new photos, videos, articles and columns written about Salala Attack. Watch videos in Youtube and dailymotion format, share the news via Facebook, Twitter, Whatsapp etc. Full coverage in Urdu to give you a brief idea of the story, only on UrduPoint
سلالہ حملہ سے متعلقہ مضامین
-
جب ڈرون گرائے جائیں گے؟؟
کیا سلالہ حملہ کے بعد امریکہ سے حلالہ ہو چکا ہے۔ امریکی کانگریس کمیٹی نے بلوچستان میں کھل کر مداخلت شروع کردی ہے اور اسے شورش زدہ صوبہ قرار دے دیا ہے۔
-
اتحادی قاتل!
امریکہ صرف اپنے فوجیوں کو انسان سمجھتا ہے، امریکہ نے ثابت کردیا ہے کہ اس کے نزدیک ہمارے فوجیوں کی جان کی کوئی اہمیت نہیں۔
-
نیٹو حملہ سنگین نتائج اور میمو سکینڈل !
پاکستان کی جانب سے فوری طور پر نیٹو، ایساف سپلائی مکمل طور پر بند کرنے اور شمسی ایئر بیس کو15 روز کے اندر خالی کرانے کے فیصلے نے امریکہ میں کھلبلی مچا دی ہے، نیٹو فورسز کے سربراہ کو اپنے اتحادی کے فوجیوں ..
-
مہمند ایجنسی، نیٹو کا فضائی حملہ، سوچی سمجھی سازش!
امریکہ عراق اور افغانستان کے بعد پاکستان کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، نامور دفاعی، عسکری ماہرین کا اظہار خیال۔
مزید مضامین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.