
جنرل صاحب کو اپنے نعروں پر عمل کرناچاہیے، خالی دعوؤں سے امریکی مظالم کی شکار قوم کو دلاسہ نہیں دیا جاسکتا ،آئے روز ہونے والے ڈرون حملوں میں معصوم بچوں ، خواتین اور بوڑھوں سمیت ہزاروں شہریوں کو موت کی نیند سلادیاگیا، امریکی حکم پر ہونے والے آرمی آپریشنوں میں لاکھوں لوگوں کو بے گھر کر کے در بدر کر دیا گیا، سلالہ چیک پوسٹ پر براہ راست حملے میں 24 فوجی جوان شہید کر دیئے گئے ، امریکہ نے اس درندگی پر معذرت کے دو لفظ نہیں کہے، امریکی ہیلی کاپٹر سینکڑوں کلو میٹر پاکستان کے اندر گھس کر کاروائی کرتے ہیں،ہمیں خبر نہیں ہوتی، پاکستان کے ازلی دشمن اور پاکستان پر تین جنگیں مسلط کرنے والے بھارت کے طیارے پاکستانی سرحدوں کو پامال کرتے ہوئے کئی منٹ تک پاکستان کے اندر اڑتے رہے،امیر جماعت اسلامی سید منورحسن کا آرمی چیف کے بیرونی جارحیت کو روکنے کے بیان پرردعمل کااظہار
منگل 18 جون 2013 22:47
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ امریکی ہیلی کاپٹر سینکڑوں کلو میٹر پاکستان کے اندر گھس کر کاروائی کرتے ہیں اور ہمیں خبر نہیں ہوتی ۔
پاکستان کے ازلی دشمن اور پاکستان پر تین جنگیں مسلط کرنے والے بھارت کے طیارے گزشتہ روز پاکستانی سرحدوں کو پامال کرتے ہوئے کئی منٹ تک پاکستان کے اندر اڑتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ جب ہماری سرحدوں کے محافظ گہری نیند سے بیدار ہوتے ہیں تو دشمن کے طیارے اپنی کاروائی کے بعد واپس جا چکے ہوتے ہیں ۔ سید منور حسن نے کہاکہ ہماری آزادی و خود مختاری سلب کر لی گئی ہے اس کے باوجود آرمی چیف اگر سمجھتے ہیں کہ ہمیں کسی جارحیت کا سامنا نہیں تو اسے ان کا بھولپن اورسادگی ہی قرار دیا جاسکتاہے ۔مزید اہم خبریں
-
نوعمرلڑکیوں میں سروائیکل کینسرکی ویکسینیشن کیوں ضروری ہے؟
-
چھپی ہوئی نسل پرستی
-
راولپنڈی کی تباہی میں اسلام آباد کتنا ذمہ دار؟
-
وزیراعظم ہاؤس آمد پر ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا
-
اسلام آباد سے غیرملکی کی لاش برآمد، کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا
-
بنوں میں دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شہید، 3 حملہ آور مارے گئے
-
مسلسل دوسرے روز ملک کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز گئے
-
خیبرپختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیئے
-
عمران خان کے بیٹوں نے اگر ویزہ اپلائی کیا ہے توٹریکنگ نمبر دیں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی
-
علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن وامان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیئے
-
بے شک حکومت تمام اپوزیشن کو سزائیں دے کر ضمنی الیکشن بھی جیت جائے، تو پھر بھی یہ ملک نہیں چلے گا
-
جے یوآئی ف تحریک تحفظ آئین یا کسی اورالائنس کا حصہ تھی اور نہ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.