Photos of Chaudhry Muhammad Sarwar Khan

چوہدری محمد سرور خان کی تازہ ترین تصاویر

Chaudhry Muhammad Sarwar Khan

چوہدری محمد سرور( پیدائش:8اگست 1952ء) کو 2013ء میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے پنجاب کاگورنر چُنا۔تین بار گلاسگو سے برطانوی پارلیمان کے رکن منتخب ہوئے، اور 13 سال گلاسگو مرکز کی لیبر پارٹی کی طرف سے نمائندگی کی۔[1] برطانوی پارلیمان کے پہلے مسلم رکن ہیں۔[2] ان کے بعد ان کے بیٹے انس سرور اس نشست پر منتخب ہوئے۔ گورنر نامزد ہونے کے بعد چودھری محمد سرور نے دعوی کیا کہ انہوں نے برطانوی شہریت ترک کر دی ہے (ورنہ عدالت عظمی ان کی نامزدگی منسوخ کر سکتی تھی)۔ چودھری سرور برطانیہ میں تھوک کریانہ، بنام یونائیٹڈ ہول سیل (سکاٹ لینڈ) کا کاروبار چلاتے ہیں جس سے انہوں نے لاکھوں کمائے ہیں۔[3] نواز شریف کو جب پرویز مشرف نے معزول کر کے قید کیا، تو چودھری سرور نے برطانیہ نمائندہ کی حیثیت سے مری میں نواز شریف سے ملاقات کی۔ جلاوطنی کے زمانہ میں نوازشریف اور چودھری سرور کے تعلقات میں اضافہ ہوا۔ اقتدار میں واپس آ کر ان شخصی تعلقات کی وجہ سے نواز شریف نے انہیں پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ کی گورنری سے نوازا۔ 29 جنوری, 2015ء کو انہوں نے گورنر پنجاب کے عہدے سے استعفی دے دیا۔

Latest photos of Chaudhry Muhammad Sarwar Khan and Latest news in Urdu - Full photo coverage on Chaudhry Muhammad Sarwar Khan, watch photo galleries, pictures and new photos. Live updates of today Chaudhry Muhammad Sarwar Khan news and full coverage. Watch videos in Youtube and dailymotion format, share the photos via Facebook, Twitter, Whatsapp etc.

چوہدری محمد سرور خان کی تازہ ترین تصاویر، دیکھئے چوہدری محمد سرور خان کا تصویری احوال، اردو پوائنٹ کی تصاویر کے ساتھ۔ شیئر کیجئے چوہدری محمد سرور خان کی تصاویر، اور جانئیے ہر تصویر کے پیچھے چھپی کہانی کے بارے میں۔