Photos of Manmohan Singh

منموہن سنگھ کی تازہ ترین تصاویر

Manmohan Singh

ہندوستانی سیاستدان۔ موجودہ وزیر اعظم۔ منموہن سنگھ کی پیدائش چھبیس ستمبر 1932 کو پاکستانی پنجاب کے گاہ میں ہوئی تھی۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کے بعد برطانیہ کی ممتاز آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹیوں سے علم معاشیات کی تعلیم حاصل کی۔ وہ بھارتیہ ریژرو بینک کے گورنر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے آئی- ایم -ایف اور اے ڈی بی کے لیے بھی کام کیا۔ وہ 1991 میں آسام سے راجیہ سبھا کے رکن بنے اور نرسمہا راؤ حکومت میں وزیرخزانہ بنے۔ سن 1999 میں من موہن سنگھ نے لوک سبھا انتخاب لڑے لیکن ہار گۓ۔ سن 2004 میں کانگریس پارٹی کے اتحاد کو جب حکومت بنانے کا موقع ملا تو پارٹی سربراہ سونیا گاندھی نے وزیر اعظم کا منصب قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کی رائے سے من موہن سنگھ وزیر اعظم بنے۔۔ 2009 میں ہونے والے انتخابات میں کانگرس اور اس کی اتحادیوں کو انتخابات میں فتح ہوئی۔ اس طرح من موہن سنگھ دوسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئے۔انہیں ملک میں معاشی بہتری کا روح رواں مانا جاتا ہے۔ ان کا شمار کانگریس صدر سونیا گاندھی کے معتمدوں میں ہوتا ہے۔

Latest photos of Manmohan Singh and Latest news in Urdu - Full photo coverage on Manmohan Singh, watch photo galleries, pictures and new photos. Live updates of today Manmohan Singh news and full coverage. Watch videos in Youtube and dailymotion format, share the photos via Facebook, Twitter, Whatsapp etc.

منموہن سنگھ کی تازہ ترین تصاویر، دیکھئے منموہن سنگھ کا تصویری احوال، اردو پوائنٹ کی تصاویر کے ساتھ۔ شیئر کیجئے منموہن سنگھ کی تصاویر، اور جانئیے ہر تصویر کے پیچھے چھپی کہانی کے بارے میں۔