Photos of Paris Attack

پیرس اٹیک کی تازہ ترین تصاویر

Paris Attack

13 نومبر 2015ء کی شام فرانس کے دار الحکومت پیرس اور سینٹ-ڈینس میں اجتماعی قتل اور حملوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ حملہ کا آغاز مرکزی یورپی وقت کے مطابق 21:16 کو ہوا، تین علیحدہ علیحدہ دھماکے اورچھ جگہوں پر اجتماعی شوٹنگ کی واردات ہوئیں، اسی کے ساتھ سینٹ ڈینس کے شمالی مضافات میں فرانسیسی سٹیڈیم کے قریب بھی بم دھماکے ہوئے۔ سٹیڈیم کے قریب تین دھماکے ہوئے ہیں، دھماکوں کے وقت سٹیڈیم میں فرانس اور جرمنی کے درمیان فٹبال میچ ہو رہا تھا اور میچ دیکھنے کے لیے فرانس کے صدر فرانسوا اولاند اور وزیر اعظم بھی موجود تھے لیکن انہیں سٹیڈیم سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ نیز متعدد مسلح افراد نے 100 سے زائد افراد کو یرغمال بنا لیا اور جب پولیس نے انھیں چھڑانے کی کوشش کی تو ان لوگوں نے یرغمال افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دار الحکومت پیرس کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کے حملوں اور دھماکوں میں کم سے کم 40 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ فرانسیسی ذرائع ابلاغ نے پولیس کے حوالے سے کہا ہے کہ پیرس کے بٹا کلان تھیٹر میں یرغمال بنائے گئے تقریباً سو افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔ پیرس کے ان حملوں میں کل 128 افراد ہلاک اور 250 زخمی ہوئے، جبکہ 99 افراد انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں۔دوسری جانب آٹھ حملہ آور مارے گئے جن میں سات حملہ آوروں نے خودکشی کی ہے۔ ان حملوں کو دوسری جنگ عظم کے بعد فرانس میں پیش آنے والا سب سے ہلاکت خیز واقعہ مانا جا رہا ہے

Latest photos of Paris Attack and Latest news in Urdu - Full photo coverage on Paris Attack, watch photo galleries, pictures and new photos. Live updates of today Paris Attack news and full coverage. Watch videos in Youtube and dailymotion format, share the photos via Facebook, Twitter, Whatsapp etc.

پیرس اٹیک کی تازہ ترین تصاویر، دیکھئے پیرس اٹیک کا تصویری احوال، اردو پوائنٹ کی تصاویر کے ساتھ۔ شیئر کیجئے پیرس اٹیک کی تصاویر، اور جانئیے ہر تصویر کے پیچھے چھپی کہانی کے بارے میں۔