انڈونیشیا میں برڈ فلو سے ایک اور لڑکا ہلاک

جمعہ 22 ستمبر 2006 17:47

جکارتہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) انڈونیشیا میں برڈ فلو کے مرض سے ایک اور 11سالہلڑکا ہلاک ہوگیا جس کے بعد ملک میں برڈ فلو سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد50ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

انڈونیشین وزارت صحت کے حکام کے مطابق واقعہ صوبہ جاوا کے علاقے تلنگا میں پیش آیا جب ایک 11سالہ لڑکا ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا ملک کی دو اہم لیبارٹریوں نے نوجوان کی برڈ فلو کے باعث ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے واضح رہے کہ برڈ فلو کی حالیہ لہر سے انڈونیشیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں جبکہ دنیا بھر میں مجموعی طور پر 144افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :