سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ

آسٹریلوی وزیر اعظم کا خراج عقیدت، کمیونٹی سینٹر پہنچ کر اہلخانہ سے تعزیت بھی کی

جمعہ 26 اپریل 2024 13:29

سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) آسٹریلوی شہر سڈنی میں گزشتہ دنوں ہونے والے چاقو حملے میں جاں بحق پاکستانی سیکیورٹی گارڈ فراز طاہر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نماز جنازہ کے موقع پر اہل خانہ سمیت بڑی تعداد میں آسٹریلوی حکام سڈنی کے کمیونٹی سینٹر پہنچے۔آسٹریلوی وزیراعظم نے بھی کمیونٹی سینٹر پہنچ کر فراز طاہر کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر آسٹریلوی وزیر اعظم نے چاقو حملے میں جاں بحق پاکستانی سیکیورٹی گارڈ کو خراج عقیدت پیش کیا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے چاقو حملے سے جاں بحق پاکستانی گارڈ کو قومی ہیرو قرار دیا ہے۔