مہمند ایجنسی میں پہلا روزہ آ ج بروز اتوار ہو گا

ہفتہ 23 ستمبر 2006 19:23

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2006ء)مہمند ایجنسی میں پہلا روزہ آ ج بروز اتوار ہو گا ۔اس سلسلے میں ایجنسی کے مختلف مقامات پر اعلانات کر دئے گئے ہیں جبکہ ہفتے کے روز بھی مہمند ایجنسی کے دور دراز علاقوں میں پچاس فیصد افراد نے روزہ رکھا۔

(جاری ہے)

ادھر ایجنسی کے سرحدی علاقوں میں جمعہ کے روز ہی اعلانات کر دئے گئے تھے اور وہاں پر ہفتے کے روز مکمل روزہ تھا