وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے رمضان المبارک آرڈیننس 2006ء جاری کر دیا

منگل 26 ستمبر 2006 18:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2006ء) وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے رمضان المبارک آرڈیننس 2006جاری کرتے ہوئے پبلک مقامات پر سرعام کھانے والے افرادکو دو ماہ قید بامشقت اور 10ہزار روپے جرمانہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت نے چاروں صوبوں میں رمضان المبارک آرڈیننس جاری کر تے ہوئے تمام ڈی پی او ز اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ آرڈیننس پر فوری عمل درآمد شروع کریں ۔

آرڈیننس کے مطابق پبلک مقامات پر روزہ کھانے والے افراد کو دو ماہ قید اور 10ہزار روپے جرمانے کی سزا ہو گی جبکہ ہسپتالوں ، ریلوے اسٹیشن ائر پورٹ وغیرہ پر مسافروں اس آرڈیننس سے مستثنیٰ ہونگے۔ ادھر ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز کو یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ وہ مذکورہ بالا مقامات کے علاوہ دیگر علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ فوری طور پر شروع کریں ۔

متعلقہ عنوان :