نیپرا کے الیکٹرک کی مالی سال 24 کے 9 ماہ کے ایف سی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی

جمعرات 9 مئی 2024 19:01

نیپرا کے الیکٹرک کی مالی سال 24 کے 9 ماہ کے ایف سی اے کی درخواست پر سماعت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) نیپرا کے الیکٹرک کی مالی سال 24 کے 9 ماہ کے ایف سی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق مجوزہ ایف سی اے کا اوسطاً ماہانہ اثر 1.6 سے 2 روپے پڑنے کا امکان ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا میں تین زاویوں پر مبنی ایف سی اے دائر کیا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک نے بتایاکہ فیول چارجر ایڈجسمنٹ ماہانہ بنیاد پر کیا جاتا ہے جو معمول کا عمل ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ایف سی اے کا انحصار بجلی پیدا واری میں استعمال ایندھن کی عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ پر ہوتا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ایف سی اے کا اطلاق نیپرا کی عوامی سماعت اور جانچ پڑتال کے بعد کیا جاتا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا اتھارٹی اس مدت کی بھی وضاحت کرتی ہے جس کے دوران ایف سی اے صارفین کو بلوں کے ذریعے منتقل کیا جانا ہوتا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق سماعت کے دوران صارفین نے اپنے رائے نیپرا سماعت میں پیش کی۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق سی ای او کے الیکٹرک نے بتایاکہ سستی بجلی پیداواری کے لیے مقامی ایندھن اور قابلِ تجدید توانائی پر تیزی سے کام ہورہاہے،کے کے ای سولر کے ِکل 640 میگاواٹ کے پاور پلانٹ لگارہے ہیں۔