بھارتی ایٹمی انرجی کمیشن کے چیئرمین نے یورینیم افزدوگی کے حوالے سے صدر مشرف کے دعوے کو مسترد کر دیا

منگل 26 ستمبر 2006 22:59

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2006ء) بھارت کے ڈیپارٹمنٹ آف ایٹمی انرجی کمیشن کے چیئرمین انیل ککود کرنے صدر جنرل پرویز مشرف کے اس دعوے کو مسترد کر دیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کا ایٹمی پروگرام بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان نیٹ ورک کی پیداوار ہے۔ انہوں نے مشرف کے دعوے کو ایک بھونڈا مذاق قرار دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کا ایٹمی پروگرام خالصتاً ہمارا اپنا ہے اس سلسلے میں کسی کی مدد لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ہماری ایٹمی ٹیکنالوجی ہماری ملکی تحقیق و ترقی کا نتیجہ ہے۔ واضح رہے کہ صدر مشرف نے اپنی کتاب ”ان دی لائن آف فائر‘،میں انکشاف کیا ہے کہ بہت سے بھارتیوں نے دبئی میں ڈاکٹر قدیر کے نیٹ ورک کے لئے کام کیا ہے۔ بھارت کی یورینیم افزدوگی کی ٹیکنالوجی پاکستان سینٹری فیوج کی نقل ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :