ہیگ ،بوسنیائی پارلیمنٹ کے سابق رکن کو مسلمانوں کے خلاف مہم چلانے کے جرم میں 27 سال قید کی سزا

بدھ 27 ستمبر 2006 22:01

ہیگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2006ء) اقوام متحدہ کی عدالت نے بوسنیا کی پارلیمنٹ کے سابق رکن مومسیلو کراجسفک کو 1992ء میں مسلمانوں کے خلاف انتہاء پسندی کی مہم چلانے کے جرم میں 27 سال قید کی سزا سنائی ہے بوسنیا کی پارلیمنٹ کے سابق رکن کونسل کشی اور انتہاء پسندی سمیت دیگر جرائم میں ملوث پایا گیا تھا اور اسے نیٹو کی امن فورس نے 2000ء میں 61 سالہ مورسیلو کراجسفک پر کوئی جرم ثابت نہ ہونے کے باعث اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا لیکن رہائی کے کچھ عرصہ بعد اسے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا اور یو این کی عدالت میں اس کے خلاف مقدمہ چلایا گیا تاہم مورسیلو کراجسفک پر کردوں کی نسل کشی کے حوالے سے کوئی جرم ثابت نہ ہوسکا لیکن اسے انتہاء پسندی اور مسلمانوں اور کردوں کے ملک سے بے دخل کرنے کے حوالے سے جرائم میں ملوث پایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :