بنگلہ دیش ، ڈھاکہ میں مظاہرے کے دوران دو سو افراد زخمی

جمعرات 28 ستمبر 2006 19:27

ڈھاکہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 28ستمبر2006 ) بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ میں ایک مظاہرے کے دوران دو سو افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں بڑی تعداد پولیس والوں کی بھی ہے پولیس اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈھاکہ کے قریب میر پور ضلع کے ہزارروں افراد نے بجلی لوڈ شیڈنگ پر ایک زبردست مظاہرہ کیا اور ایک سرکاری دفتر میں توڑ پھوڑ کی جس کے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں کم سے کم دو سو افراد زخمی ہوگئے جن میں بڑی تعداد پولیس والوں کی شامل ہے پولیس کے مطابق مظاہرین نے پولیس موبائل سمیت کافی گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا اور پولیس کو اس وقت کارروائی کرنے پڑی جب مظاہری نے ایک مارکیٹ میں کچھ دوکانوں کو آگ لگا دی واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں اس وقت بجلی کا سخت بحران ہے جس کے باعث کافی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :