وزیر اعظم کے پیکج سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا،راول ٹاؤن انتظامیہ صرف کارکردگی دکھانے کیلئے غریب لوگوں کو جیل بھجوا رہی ہے‘ عامر فدا پراچہ

جمعہ 29 ستمبر 2006 18:48

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29ستمبر 2006 ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار و صوبائی اسمبلی کے رکن ملک عامر فدا پراچہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے رمضان پیکج سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا ہے۔ راول ٹاؤن انتظامیہ صرف کارکردگی شو کرنے کے لئے غریب لوگوں کو جیلوں میں بھجوا رہی ہے ریڑھی اور چھابڑہ فروشوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یوسی 5 میں منعقدہ افطار پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عامر فدا پراچہ نے کہا کہ بحالی جمہوریت، ملک سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی میں چیلنج سے کہتا ہوں کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے جبکہ اب قومی خزانہ کرپشن، لوٹ مار اور بیرون ملک بنک بیلنس بھرنے کا ذریعہ بن چکا وے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 11 سے امیدوار ملک خالد نواز یو بی نے کہا کہ صدر مشرف نے اپنی کتاب میں (ق) لیگ بنانے کا دعویٰ کر کے حکمران جماعت کے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے یہ لوگ میں جس طرح اکٹھے ہوئے اسی طرح بہت جلد بکھر جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :