شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی حکام کی سطح پر مذاکرات پیر کوہونگے

اتوار 1 اکتوبر 2006 15:23

سیول (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 01 اکتوبر2006) شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی سطح پر مذاکرات پیر کے روز یہاں سیول میں ہونگے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان یہ پہلے مذاکرات ہونگے ایک برطانوی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے فوجی حکام کے درمیان مذاکرات آج سیول میں ہونگے مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے سمیت تمام امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ان مذاکرات کی تجویز شمالی کوریا نے دی تھی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی طرف سے پانچ جولائی کو کئے گئے میزائل تجربات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی اور جنوبی کوریا نے مذاکرات کو ملتوی کردیا تھا واضح رہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام پر چھ ملکی مذاکرات جو گزشتہ نومبر سے التواء کا شکار ہیں ابھی تک بحال نہیں ہوسکے شمالی کوریا کا موقف ہے کہ مذاکرات کی ناکامی کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :