یمن کا غیر ملکی تعاون سے ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا اعلان

بدھ 4 اکتوبر 2006 15:56

صنعاء (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04اکتوبر2006) یمن کے صدر علی عبدالله صالح نے اعلان کیا ہے کہ ان اک ملک امریکہ او رکینیڈا کے تعاون سے ایٹمی ٹیکنالوجی کو پرامن مقاصد کے لئے استعمال کرے گا ایک عربی ٹی وی کے مطابق یمنی صدر نے گزشتہ انتخابات کے لئے اپنے نامزدگی کے بعد ایک انتخابی جلسے میں اعلان کیا تھا کہ وہ یمن کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے مالا مال کریں گے اور ایٹمی بجلی کے پلانٹ لگائیں گے انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ عوام میں پانی کے صحیح استعمال کا شعور اجاگر کریں اور کسانوں کو پانی کے حصول کے نئے ذریعے فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :