امریکی فوج نے ابوحمزہ المہاجر کی ہلاکت کی تردید کردی

جمعرات 5 اکتوبر 2006 15:17

دبئی+بغداد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05اکتوبر2006) امریکی فوج نے عراق میں القاعدہ کے رہنما ابو ایوب المصری کی ہلاکت سے متعلق رپورٹ کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ابھی تک اس بات کے کوئی ثبوت نہیں کہ القاعدہ رہنما فوجی آپریشن میں ہلاک ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق میں تعینات امریکی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کنرل بیری جانسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس رپورٹ کی تردید کی کہ عراق میں ابو ایوب المصری کو فوجی آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ ابھی تک اس بات کے شواہد نہیں ہیں آپریشن میں ہلاک ہونیوالوں کے ڈی این اے ٹیسٹ ہورہے ہیں تاہم ابھی تک یہ واضح طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ ہلاک ہونے والوں میں ابو ایوب المصری جو ابو حمزہ المہاجر کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں موجود تھے قبل ازیں ایک عرب ٹیلی ویژن نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس یں ابو ایوب المصری کی ہلاکت کا کہا گیا تھا یہ رپوٹ اعلیٰ عراقی حکام کے حوالے سے دی گئی تھی تاہم ان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ابو ایوب المصری اور ان کے تین ساتھی عراقی قصبے حدیثہ میں بدھ کے روز ایک آپریشن کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :