ایتھوپیا اور کینیا کی فورسز میں جھڑپیں ،سترہ ہلاک

جمعرات 5 اکتوبر 2006 19:25

پیروی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2006ء) ایتھوپیا اور کینیا کی سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم سترہ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق ایتھوپیا کی ملائشیا نے کینیا کی سرحد کے نواح میں واقع ایک گاؤں پر حملہ کر کے ایک شخص کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا مقامی افراد کے مطابق ایتھوپیا کی ملائشیا نے حملہ کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ کا استعمال کیا اس دوران کینائی سیکیورٹی فورسز نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے سترہ حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے مقامی افراد نے ایک خبررساں ادارے کو بتایا کہ ایتھوپیا کی ملائشیاء اکثر اوقات بھاری اسلحے سے لیس ہو کر ان پر حملہ آور ہوتی ہے جس میں اب تک متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :