پی آئی اے کی پرواز میں بم کی اطلاع، تلاشی کے بعد روانہ کردی گئی

جمعہ 6 اکتوبر 2006 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اکتوبر۔2006ء) کراچی سے سعودی عرب جانے والی پی آئی اے کی پرواز طیارے میں بم کی اطلاع پر روک لی گئی۔ جسے تلاشی کے بعد پانچ گھنٹے کی تاخیر سے سعودیہ روانہ کردیا گیا۔ کراچی ایئر پورٹ کے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز سے کچھ دیر پہلے ٹیلی فون پر طیارے میں بم کی اطلاع دے دی گئی۔

(جاری ہے)

طیارے میں ابھی مسافر سوار نہیں ہوئے تھے کہ اسے ائیر پورٹ کے سنسان مقام پر لے جاکر اس کی تلاشی لی گئی۔ تاہم بم یا کوئی اور خطرناک شے نہیں ملی۔ تلاشی کے بعد طیارے کو رات ایک بجکر پچپن منٹ پر سعودی عرب روانہ کردیا گیا۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق پرواز پی کے سات سو انتیس میں تین سو پینتالیس مسافر سفر کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :