سیکورٹی اداروں کاالرٹ،ریلوے نے اہم تنصیبات پر سیکورٹی سخت کردی

منگل 10 اکتوبر 2006 16:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2006ء) پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سیکورٹی فورسز کی رپورٹس اور تحقیقات پر پاکستان ریلوے حکام نے ملک بھر کے ریلوے سٹیشنوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی ہے ممکنہ دہشت گردی کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے ریلوے کی حساس تنصیبات اور ریلوے ڈسپوزل پر امریکہ،برطانیہ سمیت دیگر ممالک افسران کے تحفظ کے لیے سیکورٹی پلان ازسر نو تشکیل دے دیاگیا ہے ریلوے پولیس،پاک فوج اورقانون نافذ کرنے والے ادا رے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کریں گے جنرل منیجر پاکستان ریلویزکی جانب سے جاری ہونے والی چھٹی میں ملک بھر میں قائم تمام ریلوے سٹیشن کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ اور ایس ایس پیزکوواضح ہدایات دی گئیں ہیں کہ ریلوے کی اہم ترین تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی یاغفلت برداشت نہیں کی جائے گی تمام ڈی ایس اور ایس ایس پی صاحبان اس پر فوری عمل درآمد کرائیں ملک کی سیکورٹی انجینئرزکی رپورٹس اور تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان ریلویز کے ڈسپوزل پر غیر ملکی افسران جو مختلف جگہوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں کے تحفظ کے لیے ازسرنو سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے اس کے تحت ریلوے پولیس اور پاک فوج کے ساتھ ساتھ سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طورپر کام کریں گے ذرائع کے مطابق نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طورپر کام کریں گے ذرائع کے مطابق راولپنڈی ایوب پارک میں پر اسرار بم دھماکے اور اسلام آباد پارلیمنٹ لاجز سے سامنے سے راکٹ لانچر کی برآمدگی کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ کی جارہی ہے ریلوے سٹیشنوں کے داخلی راستوں پر سکریننگ گیٹ نصب ہونگے جبکہ کمانڈراہم تنصیبات کی حفاظت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :