بلوچستان کے علاقے بختیار آباد کے قریب پانچ مسلح افراد کی مسافروں کی بس پر فائرنگ تین افراد ہلاک چار زخمی

بدھ 11 اکتوبر 2006 00:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر۔2006ء) بلوچستان کے علاقے بختیار آباد کے قریب پانچ مسلح افراد کی مسافروں کی بس پر فائرنگ تین افراد ہلاک چار زخمی ہوگئے ،جعفر آباد سے ون ورلڈ کے نمائندے دہنی بخش مگسی کے مطابق بس مسافروں کو لیکر جیکب آباد سے کوئٹہ جارہی تھی کہ بختیار آباد کے قریب میدانی علاقے میں کوچ پر پہلے سے ہی سوار پانچ مسلح ملزمان نے مسافروں کو یر غمال بنا کر لوٹ مار کی کوشش کی جس پر مسافروں نے مذامت کی تو مسلح افراد نے فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں تین مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے،ڈی آئی جی سبی اختر حسین جاں وری نے بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری ملزمان کے تعاقب میں روانہ کردی گئی ہے ،جبکہ ہلاک ہونے والے مسافروں کی لازشیں اور زخمیوں کو سبی پہنچادیا گیا جن میں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ،پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے ۔