اس سال کے نوبل انعام کا اعلان کل (جمعہ) کو ہوگا،168 سے زائد امیدوار ہیں

جمعرات 12 اکتوبر 2006 15:31

اوسلو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12اکتوبر2006) ناروے کی نوبل کمیٹی اس سال کے نوبل امن انعام کا اعلان جمعے کو کر رہی ہے۔اس سال تئیس تنظیموں اور ایک سو اڑسٹھ شخصیات‌سمیت ایک سو اکانوے امیدوار ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں‌چین کی ترک یوئی گور کمیونٹی کے حقوق کیلئے کام کرنے والے خاتون ربیعہ قدیر، انڈونیشیا کے صدر سشیلو بمبانگ، فن لینڈ کے سابق صدر مارتی اہتساری، آچے کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والی تنظیم فری آچے موومنٹ، اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے حوالے سے عزائم کو ظاہر کرنے والے ٹیکنیشن موردیچائی ونونو، اور عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی کیلئے جدوجہد کرنے والے خاتون سنڈی شیہان، اور غربت کےخاتمے کیلئے کام کرنے والے دو گلوکار جیلڈوف اور بونو بھی امیدواروں‌میں‌شامل ہیں۔