جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہرشل گبز نے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا،گبز سے پوچھ گچھ ٹیم پر اثر انداز نہیں ہو گی، پوری ٹیم اس بات کی منتظر ہے کہ گبز جلد ٹیم میں دوبارہ واپس آ جائیں‘ گریم سمتھ
جمعرات 12 اکتوبر 2006 18:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تحقیقات کا عمل انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوا اور اب ہم ان انکشافات کی روشنی میں اس تحقیق کو آگے بڑھائیں گے۔ جوائنٹ کمشنر نے بتایا کہ گبز نے رشوت لینے اور سازش میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وہ کچھ کیا جو انہیں ان کے کپتان نے کہا ۔
نارائن نے بتایا کہ پولیس گبز سے اس کے بنکوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب نہیں کرے گی۔ تاہم گبز نے اس بات کا انکشاف کیا کہ اس سازش میں ہنسی کرونئے، نکی بوئے اور پٹیر سٹراتی ڈن شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پولیس نے اس سکینڈل کے تحت دہلی کے جنوبی علاقے سے ایک تاجر راجیش کالا، میوزیشن کلشن کمار کے بیٹے اور سنیل دھارا کو گرفتار کیا تھا تاہم انہیں بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا جبکہ پولیس نے تاحال بڑے ملزم سنجیوا چاولہ کو گرفتار کرنا ہے۔تاہم تجزبہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سیکنڈل میں بھارت اور جنوبی افریقہ سمیت کئی ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑی شامل ہیں اور گبز کے اعتراف کے بعد کئی اور کھلاڑیوں سے تحقیقات کا امکان ہے۔ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان گریم سمتھ نے کہا ہے کہ سٹار بیٹسمین ہرشل گبز سے دہلی پولیس کی پوچھ گھ ٹیم کے مورال پر اثر انداز نہیں ہوگی ممبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گریم سمتھ نے کہا کہ ان کی ٹیم بالکل ریلیکس ہے تمام کھلاڑی صورتحال سے پوری طرح واقف ہیں اور وہ گبز کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم اس بات کی منتظر ہے کہ گبز جلد از جلد ٹیم کو جوائن کریں واضح رہے کہ ہرشل گبز سے پولیس چھ سال قبل لگائے گئے میچ فکسنگ کے الزامات سے متعلق پوچھ گچھ کررہی ہے۔ تاہم تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس سکینڈل میں بھارت اور جنوبی افریقہ سمیت کئی ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑی شامل ہیں اور گبز کے اعتراف کے بعد کئی اور کھلاڑیوں سے تحقیقات کا امکان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.