برازیل میں دوران پرواز چھوٹا طیارہ سمندر میں جا گرا، ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک

اتوار 15 اکتوبر 2006 20:20

ریوڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر۔2006ء) برازیل میں ایک چھوٹا طیارہ دوران پرواز تکنیکی خرابی کے باعث سمندر میں جا گرا طیارے میں سوار ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کے روز برازیل کے ایک صوبائی دارالحکومت وٹوریا سے سلواڈور ڈی باہیا جانے والا دو انجنوں والا سینیکا طیارہ جسے برازیل ایئرفورس کا ایک افسر چلا رہا تھا اپنی پرواز کے 20 منٹ بعد ہی تکنی خرابی کے باعث بحراقیانوس میں جا گرا جس کے بعد طیارے میں سوار ایئرفورس افسر، اس کی بیوی اور چار بجے ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :