مصرمیں ٹرین اور بس کے درمیان تصادم،7افراد ہلاک

پیر 16 اکتوبر 2006 22:18

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر۔2006ء) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے گردو نواح میں ٹرین اور بس کے ایک حادثے میں سات افراد ہلاک ہو گئے یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس قاہرہ کے شمال مغرب میں واقع آسم نامی گاؤں کے ایک ریلوے پھاٹک کو پار کررہی تھی ہلاک ہونے والے تمام افراد بس میں سوار تھے جبکہ آٹھ افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں واضح رہے کہ گزشتہ دو مہینوں میں مصر کے ریلوے نظام میں کئی ایک خوفناک حادثے واقع ہوئے ہیں اور حکومت نے ریلوے کے پرانے نظام کو جدید کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :