اٹلی‘ 2 زیر زمین ٹرینوں میں تصادم‘ 2افراد ہلاک‘60 زخمی

منگل 17 اکتوبر 2006 15:25

روم (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین17اکتوبر2006) اٹلی کے دارالحکومت روم میں دو زیر زمین چلنے والی میٹرو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ساٹھ زخمی ہوگئے جن میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ شہر کے وسطی علاقے پیازاویتور یونامی زیر زمین ریولے سٹیشن پر اس وقت پیش آیا جب ایک چلتی ہوئی ٹرین سٹیشن پر کھڑی ٹرین سے دھماکے کے ساتھ ٹکرا گئی حادثے کی وجہ سے ریلوے سٹیشن کی چھت کو بھی نقصان پہنچا مقامی پولیس کے مطابق سٹیشن پر مسافروں کی جانب سے افراتفری کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں تاہم زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :