شعیب اختر اور محمد آصف کے پیشاب کا بی ٹیسٹ ملائیشیا کی لیباٹری میں سر بمہر ہے ،پاکستان کرکٹ بورڈ
منگل 17 اکتوبر 2006 20:22
(جاری ہے)
انہوں نے کہا یہ کمیٹی تمام معاملات دیکھے گے اور دوسرا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ بھی کمیٹی ہی کرے گی۔
پی سی بی کے صدر نے یہ اطلاع اپنے سٹاف آفیسر کے ذریعے دی کیونکہ وہ خود وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں۔شعیب اختر اور آصف کی بی رپورٹ کے بارے میں ذرائع ابلاغ میں ابہام پایا جاتا ہے کہ آیا جس رپورٹ کی تصدیق کا اعلان پی سی بی کے صدر نے سوموار کے روز کیا تھا کیا وہ در اصل اے رپورٹ ہی کی دوبارہ تصدیق تھی یا بی سپیمل کا ٹیسٹ ہو چکا ہے۔کرکٹ بورڈ کے صدر نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ شعیب اختر اور محمد آصف کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے اور جب لیباٹری کو دوبارہ ٹیسٹ کرنے کا کہا گیا تو انہوں نے پھر اس کی تصدیق کر دی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران نسیم اشرف نے کہا تھا کہ انہیں پندرہ منٹ پہلے زبانی بتایا گیا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی پازیٹو ہے۔ جس کی وجہ سے ذرائع ابلاغ میں ابہام پیدا ہوا۔نسیم اشرف کے سٹاف افسر نے واضح کیا ہے کہ بی سیمپل کا ٹیسٹ ہونا باقی ہے۔بی سیمپل کی پازیٹو رپورٹ آنے کی صورت میں کھلاڑی پر کم از کم ایک جبکہ زیادہ سے زیادہ دو سال کی پابندی لگ سکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بی سیمپل کو ٹیسٹ کرنے کی ضرورت تب پیش آتی ہے جب کھلاڑی چیلنج کرتا ہے کہ اس نے کوئی غلط دوا نہیں لی ا ور ٹیسٹ غلط ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.