چیئر مین او جی ڈی سی ایل بورڈ ارشد ناصر کو تین سال کیلئے کمپنی کا چیف ایگزیکٹو بنا دیا گیا

منگل 17 اکتوبر 2006 20:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوبر۔2006ء) حکومت پاکستان نے ارشد ناصر چیئر مین بورڈ کو آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کا اپریل 2006ء سے تین سال کیلئے چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیا ہے قبل ازیں آپ چیئر مین او جی ڈی سی ایل بورڈ کے ساتھ اپریل 2006ء سے کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر کی اضافی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے تھے ارشد ناصر نے بحیثیت چیف ایگزیکٹو او جی ڈی سی ایل کے مالیاتی نظم وضبط اور تکنیکی ترقی کی نئے راہیں وضع کیں اور انتھک محنت اوررہنمائی سے ادارے کو تیل وگیس کی تلاش وپیداوار کا ایک بڑا ادارہ بنانے میں مصروف عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :