پولیس کے ساتھ جھڑپ میں چار چیچن جانباز ہلاک

بدھ 18 اکتوبر 2006 12:47

ماسکو(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18اکتوبر2006) روس میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا ہے۔ادھر داغستان میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں چار چیچن جانباز ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

داغستان میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ چیچنیا سے ملحقہ داغستان کی سرحد کے نزدیک ضلع مکہا شکالا میں میں پولیس اہلکار نے ایک گاڑی کو روکا اور تلاشی لینے پر اس میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا جس پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا۔

دوسری جانب چیچنیا سے ملحقہ داغستان کے سرحدی علاقے میں داغستان پولیس کے ساتھ جھڑپ میں دو چیچن جانباز ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ایک دوسرے واقعے میں پولیس نےچیچنیا کے جنوب مشرقی ضلع میں مجاہدین کے خفیہ ٹھکانے پر حملہ کرکے دو چیچن جانبازوں کو ہلاک کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :