بھارتی ریاست آسام میں چلتی ٹرین پر علیحدگی پسندوں کی فائرنگ ، ایک پولیس اہلکار ہلاک ، پانچ زخمی

اتوار 22 اکتوبر 2006 13:00

آسام(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر۔2006ء) بھارتی ریاست آسام میں چلتی ٹرین پر علٰیحدگی پسندوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس افسر کھانین شرما کے مطابق ارن آچل ایکسپریس گوہاٹی کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ٹرین پر تعینات ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ہیں اور ابھی تک کسی نے بھی واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ واضح رہے کہ بھارتی ریاست آسام میٕں کئی علیحدگی پسند گروپ بھارت سے علیحدگی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں جن میں یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسوم اور نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بودو لینڈ شامل ہیں ۔