جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریزکے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان،ظہیر خان ‘ وسیم جعفر ‘ انیل کمبلے ان ‘ زخمی اجیت اگرکار اور یوراج بھی سکوارڈ میں شامل

پیر 30 اکتوبر 2006 15:20

موہالی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30اکتوبر2006 ) بھارتی کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے سولہ رکنی ٹیم کا ایلان کر دیا ہے۔ ظہیر خان ‘ وسیم جعفر اور انیل کمبلے کو ٹیم میں دوبارہ شامل کر لیا گیا ہے۔ ٹیم 13نومبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہو گی۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری نرنجن شاہ اور چیف سلیکٹر دلیپ وینگسارکر نے موہالی میں گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی ٹیم 13 نومبر کو جنوبی افریقہ روانہ و گی۔

فی الحال صرف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکوارڈ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔ 16 رکنی ٹیم میں ان فٹ کھلاڑی اجیت اگرکار او ریوراج سنگھ کا نام بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

اجیت اگرکار کا فٹنس ٹیسٹ 10 نومبر کوہو گا۔ جس کی روشنی میں ان کے جنوبی افریقہ جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ہوگا۔ دوسری جانب کا فیصلہ ہو گا۔

دوسری جانب گھٹنے کی انجری کا شکار یوراج سنگھ بھی ٹیم کی روانگی تک مکمل فٹ نہ ہو سکے تو ان کی جگہ دنیش کارتک کو شامل کیاجائے گا۔ جنوبی افریقہ کے دورے کے لئے بھارتی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ راہول ڈریوڈ (کپتان)‘ سچن ٹنڈولکر ‘ وریندر سہواگ ‘ وسیم جعفر ‘ محمد کیف ‘ سری سانتھ ‘ رائنا ‘ دنیش مونگیا ‘ مناف پٹیل ‘ عرفان پٹھان ‘ ظہیر خان ‘ مہندرا سنگھ دھونی ‘ ہربھجن سنگھ ‘ انیل کمبلے ‘ اجیت اگرکار اوریوراج سنگھ ۔