ملک بھر میں ڈینگی وائرس کے 8 سو کیسز مثبت ثابت‘ صوبائی اور ضلعی حکومتوں کو اقدامات کی ہدایت
مچھر مار مہم کے مثبت نتائج نکل رہے ہیں ‘ صورت حال مکمل کنٹرول میں ہے ‘ وفاقی وزیر صحت نصیر خان کا سیمینار سے خطاب
جمعہ 3 نومبر 2006 14:34
(جاری ہے)
اس موقع پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے پاکستان میں نمائندے داکٹر خلیف بلے ‘ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز سید فضل ہادی اور دوسرے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوان صحت کے شعبے میں ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے جن میں زلزلہ ‘ ایون ‘ انفلوئز اور اب ڈینگی فیور اہم ہیں تاہم حکومت نے ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہر وقت فوری ردعمل کا باعث ان پر کامیابی سے قابو پا لیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے حوالے سے حکومت تمام حالات کو مانیٹر کر رہی ہے اور عوام میں اس سلسلے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے اور صوبائی و ضلعی حکومتوں سے مل کر خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں جس کے بعد حالات مکمل کنٹرول میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج میں 22 ہزار مریض گئے تاہم ان میں سے صرف 7 سو سے زائد اس وائرس سے متاثہ ہیں جبکہ پورے ملک میں اب تک 2569 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ان میں سے 8 سو مثبت ثابت ہوئے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اس مرض سے بچاؤ اور اس کے بارے آگاہی کے لئے پمز اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور اس وقت یہاں پر 26 مریض زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مقامی حکومتوں کو 2 ہفتے کا ٹائم فریم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں سے گند کی صفائی اور مچھروں کی افزائش کو روکنے کیلئے مناسب اقدامات کریں ۔ اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے نمائندے خلیف بلے نے کہا کہ اس وقت 102 ممالک میں اس مرض سے متاثرہ افراد موجود ہیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھ کر ہم اس مرض کو پھیلنے سے روک سکتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ہواوے کے وفد کی ملاقات ،پاکستان میں ڈیجیٹل کوریڈور قائم کرنے پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر اطلاعات کا خضدار میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ میں خضدار پریس کلب کے صدر سینئر صحافی محمد صدیق مینگل کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ک چلاس بس حادثہ میں اموات پر اظہار افسوس
-
مویشیوں کی کراچی میں آمد پر ان کو ہیلتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر مسائل کو حل کیا جائے گا ،سعید غنی
-
غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے محکمہ پی اینڈ ڈی کی ملٹی سیکٹرل ٹاسک فورس کوشاں ہے، ناصرحسین شاہ
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے پھر لوگ کیوں الیکشن لڑیں ‘اسد قیصر
-
کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں، عطا تارڑ
-
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے شام کے نائب وزیر تعلیم رامی الدھولی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکہ کی مذمت
-
محمد نواز شریف کا شاہراہ قراقرم پربس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
یو اے ای میں پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.