بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان پولی امریگرانتقال کرگئے

بدھ 8 نومبر 2006 16:16

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین08نومبر2006 ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان پولی امریگر80برس کی عمرمیں ممبئی میں انتقال کرگئے آنجہانی پولی امریگرکینسر کے مرض میں مبتلاتھے انہوں نے1948ء سے1962ء کے دوران بھارت کے لیے 59ٹیسٹ میچزکھیلے وہ پہلے بھارتی کرکٹرتھے جنہوں نے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اسکورکی۔

(جاری ہے)

پولی امریگرنے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کے خلاف1955ء میں حیدرآباددکن میں انجام دیا ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کی پہلی فتح میں بھی انہوں نے اہم کرداراداکیا تھا1952ء میں انگلینڈکے خلاف مدراس میں کھیلے جانے والے اس تاریخی ٹیسٹ میں انہوں نے130رنز کی اننگزکھیلی تھی وہ بھارت کے ان دونوں کرکٹرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے ایک ہی ٹیسٹ میں سنچری اسکورکرنے کے ساتھ ساتھ ایک اننگزمیں پانچ کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کرنے کا اعزازحاصل کیاپولی امریگرنے8ٹیسٹ میچوں میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی جس میں دوجیتے اور دوہارے انہوں نے دوبیٹوں اور ایک بیٹی کوسوگوارچھوڑاہے۔

متعلقہ عنوان :