ہیٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2امن اہلکار ہلاک

اتوار 12 نومبر 2006 12:21

پورٹ و پرنس (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12نومبر2006 ) افریقی فساد زدہ ملک ہیٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے امن فوج کے دو اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کردیا عالمی امن فوج کے حکام کے مطابق واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب دو سوڈانی امن اہلکار لیفٹیننٹ احمد محمد اور دیم واف کو نامعلوم افراد نے ایئربیس آتے ہوئے گولی مار دی حکام کے مطابق ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوا جبکہ دوسرا ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا اقوام متحدہ نے امن اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہیٹی میں اس وقت سات ہزار پانچ سو امن فوجی خدمات انجام دے رہے ہیں جن میں پندرہ سو اہلکار سوڈانی ہیں۔