کوئٹہ، بختیار آباد کے قریب تخریب کاروں نے سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر 9 راکٹ داغ دیئے

جمعرات 30 نومبر 2006 17:57

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30نومبر2006 ) بلوچستان کے علاقے بختیار آبادکے قریب نامعلوم تخریب کاروں نے سیکورٹی فورسز کے کیمپ 9راکٹ داغے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بختیار آباد سے75کلو میٹر دور سیکورٹی فورسز پر نامعلوم دہشت گردوں نے 9راکٹ داغے جو کیمپ کے قریب گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے تاہم اس دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تخریب کار واقعہ کے بعد نامعلوم مقام کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ اس سلسلے میں مزید کارروائی کررہی ہے۔