بی این پی نے ”لشکر بلوچستان“ لانگ مارچ کا آغاز کر دیا، ہزاروں افراد کی شرکت،گوادر میں جلسہ گاہ سے حبیب جالب سمیت 60 کارکن گرفتار،مارچ کو روکنے کیلئے سیکورٹی فورسز نے گوادر میں تمام داخلی و خارجی راستے سیل کردیئے،پکڑ دھکڑ کاسلسلہ جاری رہا،گرفتاریوں کیخلاف پنجگور،خضدار،قلات اور نوشکی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، بی این پی کا2دسمبر کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن اور 3دسمبر کو پہیہ جام ہڑتال کا اعلان۔ اپ ڈیٹ
جمعرات 30 نومبر 2006 20:25
(جاری ہے)
بعض علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے سیکورٹی کی مزید نفری طلب کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی نے گوادر میں ”لشکر بلوچستان“ لانگ مارچ کا آغاز کردیا جس میں کوئٹہ،مستونگ ،قلات، خضدار،نوشکی ، دالبندین ، چاغی،ڈیرہ مراد جمالی ، نصیرآباد اور بلوچستان بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔لانگ مارچ کو روکنے کیلئے انتظامیہ نے پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی اور تمام داخلی و خارجی راستے سیل کردیئے اورمزید نفری طلب کرلی گئی جبکہ پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔گوادر میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بی این پی کے جلسہ گاہ سے پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری حبیب جالب بلوچ، اکبر مینگل اور حسین اشرف سمیت 60سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا۔پارٹی کے مرکزی نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے جمعرات کو کوئٹہ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی نظر بندی اور ”لشکر بلوچستان“ لانگ مارچ میں شریک ہونے والے رہنماؤں و کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف 2دسمبر کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن اور 3دسمبر کو پہیہ جام ہڑتال اور7دسمبر کو صدر جنرل پرویز مشرف کے دورہ بلوچستان کے موقع یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ گوادر سے کوئٹہ تک لانگ مارچ ہر صورت میں ہوگا حکومت چاہئے جتنی بھی گرفتاریاں کریں ہمارا کاروان جاری رہے گا پارٹی کے کارکن پروگرام کے مطابق اپنے اپنے کاروان گوادر کیلئے روانہ کردیں۔ادھرجمعرات کو بلوچستان بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہا ،خضدا، قلات، نوشکی اور پنجگور میں بی این پی کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ سردار اختر جان مینگل اور سینکڑوں رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ۔پنجگور میں سینکڑوں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔کوئٹہ میں بی ایس او اور بی این پی کی اپیل پر مشتعل افراد نیاختر مینگل کی حب چوکی میں نظر بندی اور اندرون صوبہ مختلف علاقوں سے کارکنوں و رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجاً سریاب روڈ بلا رکھا اور سڑکوں پر ٹائر جلائے۔جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیاسی کارکنوں و رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف طلبہ نے احتجاجاً کلاسوں اور وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔مختلف علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی اور بعض علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز کی مزید نفری طلب کر لی گئی۔ بی این پی کے زیر حراست رہنماؤں نے صوبہ بھر میں امن و اماسن کی ذمہ داری سے انکار کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ”لشکر بلوچستان“ کی ریلی کے شرکاء کو طاقت کے ذریعے روکنے کی کوشش کی گئی تو حالات کی زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔واضح رہے کہ حکومت نے بی این پی کے مرکزی صدر سر اختر جان مینگل کو حب میں اپنی رہائشگاہ پر نظر بند کردیا ہے اورلانگ مارچ کو روکنے کیلئے بی این پی کے اب تک 600سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.