پاکستان میں حقوق نسوں بل کی منظوری انقلابی قدم ہے۔ شوبھا ڈے

ہفتہ 2 دسمبر 2006 17:21

کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین02دسمبر2006 ) بھارت کی معروف ناول نگار اور حقوق نسواں کی علمبردار شوبھا ڈے نے کہا ہے کہ پاکستان میں حقوق نسواں بل کی منظوری ایک انقلابی قدم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں نوجوان مصنفہ نادیہ اے آر کے ناول کی تقریب رونمائی کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

شوبھا ڈے نے نادیہ اے آر کے ناول ”کولاچی ڈریمز“ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ناول میں پاکستانی خواتین کے مسائل کی بہتر انداز میں نشاندہی کی گئی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حقوق نسواں بل کی منظوری ایک انقلابی قدم ہے ۔ شوبھا ڈے نے حکومت پاکستان کو بل کی منظوری پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ بل کے زریعے خواتین کو حقیقتاً تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :