مقبوضہ کشمیر میں گرنیڈ دھماکہ‘ 2سکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی

بدھ 6 دسمبر 2006 16:19

سرینگر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06دسمبر2006 ) مقبوضہ کشمیر میں گرنیڈ دھماکہ دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز دوپہر کے وقت سرینگر کے علاقے بٹمالو میں مجاہدین نے سنٹرل ریزرو پولیس کی ایک گشتی پارٹی پر گرنیڈ پھینکنے کی کوشش کی لیکن گرنیڈ پولیس پارٹی سے تھوڑا دور گرا اور زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں چھ شہری اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :