عازمین حج کو لے کر جدہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز میں 12گھنٹے تاخیر

اتوار 10 دسمبر 2006 12:56

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10دسمبر2006 ) سے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز 450 عازمین حج کو لے کر بارہ گھنٹے کی تاخیر سے اتوار کی صبح جدہ کیلئے روانہ ہوئی۔

(جاری ہے)

پرواز نمبر پی کے 731 کی جدہ روانگی کا وقت ہفتے کی شام چھ بجے تھا جس کے لئے عازمین کو چار گھنٹے پہلے دوپہر دو بجے قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ بلایا گیا تاہم انہیں مقررہ وقت سے پونے دو گھنٹے تاخیر کے ساتھ پونے آٹھ بجے جہاز پر سوار کیا گیا تین گھنٹے تک جہاز میں بٹھائے رکھنے کے بعد رات گیارہ بجے عازمین کو بتایا گیا کہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی ہے اس لئے اب انہیں صبح چھ بجے روانہ کیا جائے گا پرواز کی روانگی میں تاخیر سے عازمین حج کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :