تھائی لینڈ‘ ٹرالر اور مسافر بس میں تصادم‘ 12افراد ہلاک‘ 20 زخمی

اتوار 10 دسمبر 2006 13:04

بنکاک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09دسمبر2006 ) تھائی لینڈ میں ٹریکٹر ٹرالر اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے تھائی نیشنل پولیس کے مطابق حادثہ میانمر کی سرحد کے قریب صوبہ ٹیک کے ضلع مے سوٹ میں اس وقت پیش آیا جب فصل سے بھرا ٹرالر پہاڑ پر چھڑتے ہوئے بے قابو ہوگیا اور پیچھے کی طرف آنیوالی بس کے ساتھ ٹکرا گیا حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد تھائی شہری ہیں ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :