سپریم کورٹ کا حسبہ بل پر حکم امتناع کا احترام کرتے ہیں،وزیراعلیٰ سرحد اکرم درانی

جمعہ 15 دسمبر 2006 21:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر۔2006ء) وزیر اعلیٰ سرحد اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کی طرف سے حسبہ بل پر حکم امتناعی جاری کئے جانے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں تاہم وہ اپنا موقف دوبارہ پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سرحد اکرم خان درانی نے کہا کہ قانونی اداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد وہ حسبہ بل سے متعلق دوبارہ اپنا موقف ضرور پیش کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سرحد نے کہا کہ انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے پر حیرت ہے جس نے بل کو ترمیم کے بعد دیکھنے کے باوجود ایسا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر کسی بھی ایسے بل پر دستخط کرنے کا پابند ہے جسے اسمبلی نے اکثریت سے منظور کیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ حسبہ بل پر تفصیلی فیصلہ آنے پر باہمی مشاورت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :