پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 30 ہزار ہو گئی،وزیر صحت،بیرون ملک مقیم پاکستانی اس مرض کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں، عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،لیبارٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب
منگل 19 دسمبر 2006 18:56
(جاری ہے)
ایڈز تشخیص لیبارٹری پر 4 کروڑ روپے لاگت آئی ہے جس میں سے 3 کروڑ روپے یو این ایف پی اے نے دیئے ہیں جبکہ ایک کروڑ روپے پاکستان حکومت نے فراہم کئے ہیں ایڈز تشخیص لیبارٹری آنے والے تمام مریضوں کا مفت معائنہ اور تشخیص ہو گی اور روزانہ 100 سے زائد مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ فراہم کی جا سکے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت ایچ آئی وی ایڈز کے 30ہزار مریض موجود ہیں پاکستان ایڈز وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے ہائی رسک کنٹری ہے جس کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت میں 60 لاکھ افراد ایڈز کے مرض میں مبتلاء ہیں اور بھارت میں ہونے والی اموات میں 20 فیصد ایڈز کی وجہ سے ہوتی ہیں ہمیں بھارت میں اس وائرس کی تباہ کاریوں کو مدنظر رکھ کر اپنے ملک میں کو اس وائرس سے بچاؤ کے لئے لائحہ عمل بنانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ 55 لاکھ پاکستانی بیرون ملک روزگار کے سلسلے میں قیام پذیر ہیں یہی لوگ پاکستان میں آ کر ایڈز کے وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بنتے ہیں ہمیں ان میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے والدین کی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس مہلک وائرس سے بچاؤ کے لئے آگاہ کریں۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.