شمالی کوریا کے وزیر خارجہ پیک نام سن 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

بدھ 3 جنوری 2007 15:28

پیانگ یانگ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) شمالی کویا کے وزیر خارجہ پیک نام سن مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 77برس تھی۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ پیک نام سن مختصر علالت کے بعد بدھ کے روز 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئے وہ 1989ء سے لے کر اب تک وزیر خارجہ کے عہدے پر تعینات رہے پیک نام سن کی جولائی 2006ء میں ہونیوالی ایشیائی وزراء خارجہ اجلاس میں شرکت کسی بھی بڑی تقریب میں آخری شرکت تھی۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا کے صدر نے پیک نام سن کی فات پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔